کراچی، اسلام آباد (نیوز ڈیسک، نیوز رپورٹر) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاک ایران تجارت کی بندش عارضی ہے ،سرحدی راہداریوں پر آمد ورفت تکنیکی مسائل اور احتیاطی تدابیر کی وجہ سے رکی ہے،دونوں ممالک کے درمیان حالات کو معمول پر لانے کے لئے باہمی مشاورت جاری ہے، سرحدی راہداریوں کی سرگرمیاں جلد ہی بحال ہوجائیں گی، نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈارنے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس پر بھی گفتگو ہوئی، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زوردیا، دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔