کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن میں گزشتہ روز مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ جناح کالج گرائونڈ پر ڈسکو ری انٹر نیشنل اسکول نے فیو چر ور لڈ اسکول کو 4 رنز، دارالعلوم کورنگی گرائونڈ پر حرا فائونڈ یشن اسکول نے سینٹ پال انگلش اسکول کو 9 وکٹوں، اوول گراونڈ پر کراچی گرامر اسکول نے حق اکیڈمی کو 149 رنز اور گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ایف سی ایر یا نے ال حیدر ایجوکیشنل ورلڈ اسکول کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ال حیدر ایجوکیشنل 111 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ حسین امام نے 32 رنز دیکر 5 اور محمد شہباز نے 13 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ایف سی ایر یا نے 4 وکٹوں کے نقصان پرہدف پورا کرلیا۔ نور عباس نے 32 رنز بنائے۔ دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شرون نیازی نے کہا ہے کہ اسکول کرکٹ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے اور قومی ٹیم تک رسائی حاصل کرنے کے بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح کالج گراؤنڈ کراچی میں انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر کیا۔ ان کے ہمراہ کوآرڈینیٹر اعظم خان اور ہیڈ کوچ سعید بن ناصر بھی تھے۔