ریاض (اسپورٹس ڈیسک) سعودی عرب میں حالیہ سیکیورٹی صورتحال کے بعد کھیلوں کے کیلنڈر میں کچھ ردوبدل ہوا ہے، تاہم بڑے ایونٹس کے منتظمین کے مطابق تیاریاں جاری ہیں۔ ایشین کپ 2027 کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا ہے کہ تیاریاں شیڈول کے مطابق ہیں۔ ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر کے مطابق صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے، ضرورت پڑی تو ٹورنامنٹ 2028 تک ملتوی ہو سکتا ہے اور فیصلے کے لیے نومبر کے آخر تک وقت ہے۔ ڈاکار ریلی (1 تا 15 جنوری) بھی منسوخ نہیں ہوئی، منتظمین متبادل روٹ پر کام کر رہے ہیں۔ البتہ سعودی انٹرنیشنل گولف غیر معینہ مدت ، اربن سائیکلنگ ورلڈ چیمپئن شپ منسوخ جبکہ سکس کنگز سلم ٹینس اور فیفا ای فائنلز مؤخر کر دیے گئے ہیں۔ سعودی پرو لیگ نے تین میچ لاجسٹک وجوہات کی بنا پر نئی تاریخوں پر منتقل کیے ہیں۔ سعودی سائیکلنگ فیڈریشن نے بڑے عالمی ایونٹس کی میزبانی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔