• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 اکتوبر اور 27 دسمبر کے سانحات ایک ہی سلسلے کی کڑی، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ قیادت کا حکم ہے کہ تمام شہداء کو نہ صرف یاد بلکہ ان کے اہلخانہ سے زیادہ سے زیادہ تعلق رکھا جائے، سانحہ 12 مئی یا اس طرح کے دیگر سانحات میں کردار سب کے سامنے تھے، اس کے برعکس 18 اکتوبر اور 27 دسمبر کے سانحات ایک ہی سلسلہ کی کڑی تھے، ہماری حکومت آنے کے بعد ہم نے ان دونوں سانحات کی نہ صرف تحقیقات کروائی بلکہ اسکاٹ لینڈ اور یونائیٹڈ نیشن کو بھی اس میں شامل کیا، جن لوگوں نے صوبے اور ایڈمنسٹرٹیو یونٹس کا شوشا چھوڑا تھا شاید انہیں یہ احساس ہوگیا ہے کہ اس وقت ملک کی کیا صورتحال ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر سید وقارمہدی و دیگر کے ہمراہ اعظم بستی قبرستان میں سانحہ کارساز کے شہداء کی قبروں پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر سید نجمی عالم، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساند، فرحان غنی، لالہ رحیم، سرور غازی سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کنٹونمنٹ ایریاز مئیر کے حوالے ہونے کے سوال پر سعید غنی نے کہا کہ یہ مئیر کو حق ہونا چاہیے کہ شہر کا کنٹرول اس کے پاس ہو۔

ملک بھر سے سے مزید