اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)شہبازحکومت کے ابتدائی ڈھائی سال کے دوران قرضوں میں 18 ہزار 143ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ حکومتی قرضوں میں اضافہ مارچ 2024 سے اگست 2026 کے دوران ہوا، قرضوں میں اوسطاً ہر روز تقریباً 20 ارب روپے کا اضافہ بنتا ہے۔و فاقی حکومت کے مقامی قرضے میں 16ہزار 82ارب روپے اور وفاقی حکومت کے بیرونی قرضے میں 2ہزار 61ارب روپے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد وفاقی حکومت کا قرضہ اگست 2026 تک 82ہزار 953ارب روپے رہا جبکہ نگران حکومت کے آخری مہینے فروری 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے 64 ہزار 810 ارب روپے تھے۔