اسلام آباد (رانا غلام قادر)وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت ہاؤسنگ قرض کیلئے ضروری کاغذات کی تعداد 5کر دی گئی، دستاویزات میں ٹرانسفر ،پوزیشن لیٹر، نقشہ، رہن رکھنے کی اجازت کا خط ،اندراجِ رہن شامل ، اسٹیٹ بینک بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ۔وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس تر جمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ملک بھر میں جاری ہاؤسنگ قرضوں کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کے تحت حکومت پاکستان کی جانب سے پہلی بار گھر بنانے کے لیے ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔اسکیم کے تحت ہاؤسنگ فنانس کے لیے بینکوں کو درکار ضروری دستاویزات کو محدود اور معیاری بنایا گیا۔