• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ بورڈ آف پیس کے نمائندے کا اسرائیل سے مطالبہ

کراچی(نیوز ڈیسک)غزہ کے لیے بورڈ آف پیس کے اعلیٰ نمائندے نکولے ملادینوف نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت عالمی استحکامی فورس اور فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کو فوری طور پر غزہ میں داخلے اور کام کرنے کی اجازت دے،انہوں نے خبردار کیا کہ حماس کی جانب سے تاجروں سے بھتہ خوری کا مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہوسکتا جب تک تنظیم غزہ پر کنٹرول رکھتی ہے،ملادینوف نے اسرائیل کے فلسطینی علاقوں کے رابطہ کار یورام ہالیوی کو خط لکھ کر تجویز دی کہ ابتدائی مرحلے میں رفح کے اس محدود علاقے میں ایک آزمائشی پروگرام شروع کیا جائے جو اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے اور جہاں حماس کی موجودگی نہیں۔ اس پروگرام کے تحت فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی اور عالمی استحکامی فورس کو کام شروع کرنے کی اجازت دی جائے ۔
اہم خبریں سے مزید