اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار، ایوب ناصر) وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد میں میں سیل کی گئی اخبار مارکیٹ دو دن بعد دوبارہ کھول دی گئی ، شہر بھر میں اخبارات کی ترسیل شروع ہوگئی،اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سکریٹری جنرل ٹکا خان نے کہا ہے کہ اخبار مارکیٹ کے حوالے سے سی ڈی اے کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں،جنگ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ 400 اخبار فروش اس مارکیٹ سے وابستہ ہیں، 47 سال قبل اخبار مارکیٹ قائم کی گئی تھی، سی ڈی اے یا کسی سرکاری ادارے سے کوئی تنازعہ نہیں بغیر اطلاع سیل کر دی گئی تھی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین و موتمر عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کچھ عناصر دانستہ میڈیا کے ساتھ غیر دوستانہ رویہ اختیار کر کے حکومت کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں، 1982 میں وزیر اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے یہ مارکیٹ اخبار فروش یونین کو الاٹ کروائی تھی ۔