• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں گورنر راج کے بعد آٹا سستا ہوگیا، ادارہ شماریات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)کے پی میں گورنر راج کے بعد آٹا سستا ہوگیا، گزشتہ ہفتے کے دوران آٹے کا 20کلو کا تھیلا 100روپے تک سستا ہوا، پشاور میں20کلو تھیلے کی قیمت3300،بنوں میں3200ہو گئی ،وفاقی ادارہ شماریات کےسرکاری اعداد و شمار میں تفصیلات سامنے آ گئیں۔ پشاور میں آٹے کے بیس کلوتھیلے کی قیمت تین ہزارتین سو روپےتک آگئی جبکہ ایمر جنسی اورگورنر راج کے نفاذ سے قبل پشاور میں آٹے کے بیس کلوتھیلے کی قیمت تین ہزارچار سو روپے تھی، اسی طرح بنوں میں آٹےکے بیس کلوتھیلے کی زیادہ سےزیادہ قیمت تین ہزار دو سو روپے تک آگئی جبکہ ایمرجنسی اورگورنر راج کے نفاذ سے قبل بنوں میں آٹے کے بیس کلو تھیلےکی قیمت تین ہزار تین سو روپے تک تھی،واضح رہے کہ گزشتہ اتوار11 اکتوبر سےخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لاگو ہے۔

اہم خبریں سے مزید