کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناتھا خان پل سے پہلوان گوٹھ گلستان جوہر زیر تعمیر لنک روڈ پر اتوار کوبلدیہ عظمیٰ کراچی اور ریلوے پولیس دست و گریباں ہو گئے، ذرائع نے بتایاکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اس ساری صورت حال سے وزیر اعلیٰ سندھ اور پارٹی کی اعلی قیادت اور وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا ہےزرائع کے مطابق چکور نالے پر سڑک کی استر کاری کے دوران ریلوے پولیس پہنچ گئی اورکام رکوا دیا اوربلدیہ عظمیٰ کراچی کے سٹی وارڈن پٹائ کر دی ریلوے پولیس کا موقف تھا کہ کے ایم سی ریلوے زمین پر بغیر اجازت کام کر رہی ہے ناتھا خان برج سے پہلوان گوٹھ تک لنک روڈ کی تعمیر پر ریلوے پولیس نے باقاعدہ کام رکوا دیاریلوے پولیس کے ایم سی کے ڈا ئریکٹر سٹی واڑدن صائم عمران کو گرفتار کر کے لے گئی کے ایم سی نے کہا کہ ریلوے پولیس نے سٹی واڑدن پر بہت زیادہ تشدد کیا کے ایم سی حکام نے کہا کہ وہ شہریوں کی سہولت کے لئے اس لائن کے ساتھ سڑک تعمیر کر رہے ہیں جہاں سرکلر ریلوے کبھی چلا کرتی تھی ریلوے کی زمین پر قبضہ نہیں کیابلدیہ عظمی کراچی ناتھا خان برج سے گلستان جوہر تک تقریبا 80 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک بنا رہی ہے اور اس کا اسی فی صد کام مکمل ہو چکا ہےبلدیہ عظمی کراچی کے سٹی وارڈن کی نگرانی میں سڑک کا کام جاری تھا کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہریلوے پولیس کا ایس ایچ او نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچا اور ڈائریکٹر سٹی واڑدن پر بے انتہا تشدد کیاواضح رہے کے ایم سی اس سڑک کا اسی فی صد کام مکمل کر چکی ہےلنک روڈ کی تعمیر سے ملیر کینٹ، صفورہ گوٹھ، پہلوان گوٹھ، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، سہراب گوٹھ کے رہائشیوں کا سفر آسان ہو جائے گا۔