• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسطی ایشیا میں روس اور چین کا اثر کم کرنے کیلئے امریکا سرگرم

کراچی (نیوز ڈیسک) وسطی ایشیا میں روس اور چین کا اثر کم کرنے کے لیے امریکا سرگرم، مارکو روبیو 200تاجروں کیساتھ ازبکستان پہنچ گئے، 5 وسطی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ چین پانچوں ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار، بھارت کیساتھ مذاکرات، امریکی وزیر خارجہ ممبئی بھی جائیں گے۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو وسطی ایشیا میں امریکی تجارتی اور تزویراتی اثر و رسوخ بڑھانے اور روس و چین کے مقابلے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے گذشتہ روز ازبکستان پہنچ گئے۔ روبیو کے ساتھ 200 کاروباری رہنماؤں کا وفد بھی ہے اور وہ سمرقند میں قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چین ترکمانستان سے قدرتی گیس، قازقستان سے یورینیم اور تاجکستان سے نایاب معدنیات حاصل کرنے کے معاہدے کر چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید