• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام پانچ بجے‘ 17 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج برو زپیر شام پانچ بجے سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوگا، 17نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا ،اپو زیشن کی جانب خیبر پختونخواہ میں گورنر راج کے ایشو پر احتجاج کا امکان ہے۔ وقفہ سوالات کی کاروائی ہوگی۔آسیہ ناز تنولی سیکٹر آئی ٹین اور الیون میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے ما حولیاتی آ لودگی متعلق توجہ دلائو نوٹس ،نعیمہ کشور سیکٹر آئی پندرہ کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر سے متعلق توجہ دلائو نو ٹس ،وزیر خزانہ اورنگزیب کمپنیز ترمیمی بل2026،وزیر برائے اوورسیز پا کستانیز ڈویژن چوہدری سالک حسین صنعتی تعلقات ترمیمی بل اور امیگریشن ترمیمی بل2026بھی پیش کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید