• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو نے حماس کو مضبوط کرنے کیلئے امداد کی راہ ہموار کی، امریکی جریدہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی جریدے کا کہنا ہے نیتن یاہو نے حماس کو مضبوط کرنے کیلئے امداد کی راہ ہموار کی، اسرائیلی خفیہ ادارہ سربراہ کا خلیجی امیر سے امداد پر اظہار تشکر، خلیجی ملک نے غزہ کو 2 ارب ڈالر فراہم کیے۔ نیتن یاہو پر فلسطینیوں کو تقسیم رکھنے کیلئے حماس کو برقرار رکھنے کا الزام، انتخابی مہم کے دوران فنڈنگ پھر زیر بحث آگئی ہے۔ ٹائم کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دور میں غزہ کیلئے خلیجی ملک کے مالی امداد کی منتقلی میں براہ راست کردار ادا کیا اور اس پروگرام کو برقرار رکھنے کی کوشش کی، حالانکہ اسرائیلی رہنما عوامی سطح پر اس ملک پر حماس کی مالی معاونت کے الزامات عائد کرتے رہے۔
اہم خبریں سے مزید