کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 18اکتوبر کے شہدائے کارساز کو زبردست خراجِ عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کار ساز کا غم آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں تازہ ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف کھڑی رہے گی، دہشتگردی کا خاتمہ کرنے والے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 18 اکتوبر کے شہدائے کارساز کو زبردست خراجِ عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے کارساز نے اپنی جانیں قربان کر کے ملک میں جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کیا18 اکتوبر 2007 کا دن ملکی تاریخ میں جمہوریت کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے تاریخی استقبال کیلئے آنے والے نہتے جیالوں پر حملہ بزدلانہ کارروائی تھا سانحہ کارساز کے شہداء نے تاریخ میں اپنے خون سے شجاعت کی نئی داستان رقم کی۔