• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن کیخلاف شہری مسائل سے متعلق 41 شکایات تاحال زیر التوا

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان کے خلاف شہری مسائل سے متعلق مجموعی طور پر 41 شکایات تاحال زیر التوا ہیں جن میں تجاوزات‘ قبرستانوں کے تحفظ، آوارہ کتوں، خراب سٹریٹ لائٹس اور دیواروں پر چاکنگ کے معاملات شامل ہیں،متعلقہ محکمے کے پینڈنگ کمپلینٹس ڈیش بورڈ کے مطابق تجاوزات کے خلاف 20 شکایات زیر التوا ہیں جب کہ خراب سٹریٹ لائٹس کی 8، آوارہ کتوں اور دیواروں پر چاکنگ کی 6، 6شکایات تاحال نمٹائی نہیں جا سکیں، ڈیش بورڈ پر قبرستانوں کے تحفظ سے متعلق ایک شکایت بھی زیر التوا ظاہر کی گئی ہے،شہری مسائل کے حل کیلئے قائم شکایات کے نظام میں اتنی بڑی تعداد میں درخواستوں کا زیر التوا رہنا میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی اور شکایات کے بروقت ازالے پر سوالات اٹھاتا ہے،بالخصوص تجاوزات اور خراب اسٹریٹ لائٹس کے مسائل شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔
ملتان سے مزید