• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کیلئے لیڈرشپ ڈیولپمنٹ ورکشاپ

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو رحیم یار خان سرکل کے آپریشنل افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے، مؤثر قیادت کو فروغ دینے اورکمپنی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ایک روزہ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں یونیورسٹی آف سدرن پنجاب ملتان کے ڈاکٹر عظیم احمد، ڈاکٹر سیدہ خدیجہ، ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ایگزامینیشن میپکو سہیل عباس نے ریسورس پرسنز کی حیثیت سے مختلف موضوعات پر لیکچرز دئیے، شرکاکو مؤثر قیادت، بحرانی حالات میں بروقت فیصلہ سازی، مضبوط ٹیموں کی تشکیل، پیشہ ورانہ عزم اور مقررہ اہداف کے حصول کے لئے عملی حکمت عملیوں سے آگاہ کیا گیا،اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل رحیم یار خان انجینئر عبدالحفیظ بھٹی،ایکسین رحیم یار خان و صادق آبادڈویژن انجینئر اقبال حسین بھٹو، ایکسیئن خانپور انجینئر محمد افضل جوئیہ، ایکسین لیاقت پور انجینئر ممتاز علی کلوڑ، ڈپٹی کمرشل منیجر امان اللہ کاشی، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل، سرکل کے تمام ایس ڈی اوز، ریونیو افسران اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد فاروق سمیت دیگر افسران شریک ہوئے،ورکشاپ میں ”بحرانی حالات میں قیادت“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی فراہمی میں تعطل، شدید موسمی حالات، ٹرانسفارمرز کی خرابی اور بجلی کی لائنوں میں فالٹس جیسے ہنگامی حالات میں آپریشنل افسران کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے فیلڈ ٹیموں کی مؤثر رہنمائی کرنی چاہیے۔ بروقت فیصلوں، بہتر رابطہ کاری اور منظم حکمت عملی کے ذریعے بجلی کی بحالی کا عمل تیز اور صارفین کو درپیش مشکلات کم کی جا سکتی ہیں۔
ملتان سے مزید