ملتان (سٹاف رپورٹر) خانیوال روڈ متی تل گرین بیلٹس کی بحالی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،ملتان ایونیو پر بھی مزید درختوں اور پودوں کی شجرکاری مکمل کر لی گئی ہے، ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان نے متی تل، ملتان ایونیو اور خانیوال گرین بیلٹس پر چھے سو سے زائد سایہ دار درختوں اور پودوں کی شجرکاری مکمل کر لی ہے، متی تل گرین بیلٹ اور ملتان ایونیو پر ساٹھ سے زائد درختوں کی شجرکاری کی گئی، ٹرمینیلیا، پلکن، جیسٹروفا سمیت درختوں اور پودوں کی شجرکاری کا جائزہ لیتے ہوئے ایم ڈی ایچ اے ملتان سید وسیم حسن نے کہا کہ خانیوال روڈ گرین بیلٹ کو سایہ دار درختوں سے آباد کر رہے ہیں،ماحول کو سازگار بنانے کیلئے درختوں اور پودوں کی شجرکاری ناگزیر ہے،تمام طبقہ ہائے فکر کو شجرکاری میں بھرپور حصہ لینا چاہیے،سی ایم پنجاب کے وژن اور کمشنر ملتان کی سربراہی میں شہر خوبصورت اور گرین ہو رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آیندہ نسلوں کے لیے خوشگوار ماحول کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔