ملتان ( سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ میں نامعلوم افراد ندیم کے گھر کی الماریاں توڑ کر 10 تولہ سونا مالیتی 45 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقہ سے مسلح افراد غفور کے بھانے سے لاکھوں روپے مالیت کے جانور چوری کرکے لے گئے، تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقہ سے حسیب کے رقبے سے مٹی چوری کرلی گئی، تھانہ کینٹ کے علاقہ سے خلیل سے موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ چہلیک کے علاقہ سے شبیر سے موبائل چھین لیا گیا، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ سے مسلح افراد منتظر کی دکان سے دولاکھ مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ سے قاسم سے موبائل فون چھین لیا گیا،تھانہ نیو ملتان کے علاقہ سے مظہر کا موبائل فون چھین لیا گیا،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے اویس کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ سے شریف کے گھر سے متفرق سامان چوری کرلیا گیا، تھانہ گلگشت کے علاقہ سے مدثر کا موبائل چوری ہوگیا جبکہ تھانہ قادرپورراں کے علاقہ مسلح افراد نے شجاعت سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین لی۔