ملتان (سٹاف رپورٹر) جنرل منیجر آپریشن میپکو محمد اکرم سیال نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ افسران کی کارکردگی کا اہم پیمانہ ہے، شکایات کے حل میں تاخیر کرنیوالے افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے،پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کی روشنی میں شکایات کے بروقت ازالے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں بعض سب ڈویژنوں میں شکایات کے حل میں تاخیر سامنے آئی، اس پر میپکو انتظامیہ نے متعلقہ افسران کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی ہے اور متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔