ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان اختر فاروق نے حضرت شاہ رکن عالمؒ کے 713ویں سالانہ عرس کے موقع پر دربار حضرت شاہ رکن عالمؒ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی چیک کی۔اس موقع پر سی پی او ملتان کو عرس کے سیکیورٹی پلان اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں اور زائرین کی حفاظت کیلئے مکمل الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں سی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ عرس کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور زائرین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔