ملتان(سٹاف رپورٹر) سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے یوتھ کیلنڈر 2026ء کے سلسلہ میں انٹر ڈسڑکٹ فٹبال چیمپئن شپ کا آغاز 22اکتوبر سے ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ہوگا ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاء الرحمان خان نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے یوتھ ایئر 2026ء کے سلسلہ میں مرتب کردہ سالانہ کھیلوں کے کیلنڈر کے مطابق انٹر ڈسڑکٹ فٹبال چیمپین شپ بائیس اکتوبر اور تئیس اکتوبر بروز جمعرات اور جمعہ کو منعقد ہونگی جس میں ملتان ڈسڑکٹ خانیوال ڈسڑکٹ وہاڑی ڈسڑکٹ اور لودہراں ڈسڑکٹ کی فٹبال ٹیمیں حصہ لینگی‘ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ملتان عامر کریم خان ہونگے جو کہ اس ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کرینگے۔