• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحۂ کارساز جیالوں کی جمہوریت سے وابستگی کو شکست نہیں دے سکا‘ پی پی رہنما

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے زیراہتمام سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےتقریب پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور سانحۂ کارساز کے غازی و پیپلزپارٹی ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری راؤساجد علی اور ملک مختار اعوان کے بیٹے ملک گلریز اعوان نے خصوصی شرکت کی، تقریب میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، اس موقع پر سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم حسین لابر، راؤساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، سٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ عمران، ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری یاسیناور ڈویژنل نائب صدر سلیم شہزادسمیت دیگر نےکہا کہ سانحۂ کارساز پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک ایسا الم ناک باب ہے جس نے پوری قوم کو سوگوار کیا لیکن پیپلزپارٹی کے جیالوں کے حوصلے، عزم اور جمہوریت سے وابستگی کو شکست نہیں دے سکا، 18 اکتوبر 2007ء کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی وطن واپسی کے موقع پر کراچی میں پیش آنے والا دہشت گردی کا واقعہ جمہوریت کے قافلے کو روکنے کی ایک بزدلانہ کوشش تھی، جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے درجنوں کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور سیکڑوں افراد زخمی ہوئے، رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء نے اپنے خون سے جمہوریت کی آبیاری کی اور ثابت کیا کہ پیپلزپارٹی کی سیاست اقتدار کی نہیں بلکہ عوام کے حقوق، آئین کی بالادستی، جمہوری آزادیوں اور وفاقِ پاکستان کے استحکام کی جدوجہد ہے۔
ملتان سے مزید