ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس ٹیموں نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مبینہ ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، تفصیل کے مطابق فاطمہ جناح ٹاؤن کے قریب تین مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، ملزمان بجلی کے پول سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئے،دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ایک ملزم فرار ہوگیا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش اور تفتیش شروع کردی گئی۔