ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکوکے شعبہ ٹریننگ وا متحانات نے مختلف کیٹگریز کے پروموشن ٹریننگ امتحانات کے رزلٹس جاری کردئیے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی اینڈ ای میپکو ظلے ہما کے مطابق جی ایس او ملتان سرکل کی اکاؤنٹس اسسٹنٹ /آڈٹ اسسٹنٹ رابعہ تبسم نے اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر/ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر /اسسٹنٹ بجٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر کے عہدے پر ترقی کے امتحان میں کامیابی حاصل کی،بہاولپور سرکل کے اسسٹنٹ لائن مین سے لائن مین گریڈ سیکنڈ کے عہدے پر ترقی کےT-100 امتحان میں منور حسین نے پہلی، شہزاد اقبال نے دوسری اور محمد سرفراز خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد سجاد کامیاب ہوئے۔ شعبہ جی ایس سی کے ہیلپر سے فٹر سیکنڈ کے عہدے پر ترقی کے GS-100امتحان میں ساجد علی، اشفاق ظہور اور اسد علی پاس ہوئے۔