• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رکن عالم ملتانی ؒکے عرس کی اختتامی تقریبات آج ہوں گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردی ملتانی ؒکے 713ویںسالانہ عرس کے سلسلہ میں آج پیر کو 10 بجے اختتامی تقریبات منعقد ہوں گی،مخدوم زادہ محمد زین حسین قریشی صدارت کریں گے، جماعت اہلسنت کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی، قاضی محمد بشیر گولڑوی، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، مولانا نور ہاشم سعیدی، جام اصغر حمیدی، پروفیسر عبدالقدوس صہیب، قاری غلام فرید اظہری، صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی اور دیگر مقررین خطاب کریں گے ایک بجے دن ختم شریف، دعا، چادر پوشی اور ہدیہ درود و سلام پیش کیا جائے گا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض حسب روایت درگاہ کے ترجمان پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری سرانجام دیں گے۔
ملتان سے مزید