ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران و سرپرست اعلیٰ چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں،کامیاب امیدواران خدمت کا جذبہ لے کر عملی کام کرتے ہیں، انتخابی مقابلے کو دشمنی یا مخالفت کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے، مارکیٹوں کے مسائل کے حل کیلئے تاجر تنظیموں کا قیام اور ان کا فعال کردار انتہائی ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران چونگی نمبر 11 تا ریلوے پھاٹک کے نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میںکامیابی پر مبارکباددینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، چیئرمین اتحاد گروپ چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان ملک طاہر ڈوگر اور صدر اتحاد گروپ چیمبر آف سمال ٹریڈرز رانا محمد اصغر نے اپنے خطاب میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کا اتحاد اور اتفاق کاروباری مسائل کے حل کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے‘مارکیٹوں کی بہتری، تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام گروپوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،تقریب میں گروپ لیڈر طفیل ڈوگر، سینئر نائب صدر علی رضا ڈوگر، میڈیا ایڈوائزر عمران بلوچ، صدر انجمن تاجران اکبر روڈ ساجد رضوان جگنو، صدر انجمن تاجران تغلق روڈ وسیم اسلم بٹ، صدر انجمن تاجران حضوری باغ روڈ زکریا قریشی، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سلیماور میاں جمیل ناصر سمیت تاجر رہنمائوں اور عہدیداران نے شرکت کی۔