ملتان(سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس کی کاروائی،5میٹر منقطع، 65کیسز کی چیکنگ، گیس صارفین کی جان و مال کی حفاظت کیلئے خصوصی ہدایات جاری، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تیکنیکی خلاف ورزیوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں‘حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 65 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 05 گیس میٹر منقطع کر دیئے گئے‘ پانچ میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دیئے گئے۔