• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ 800 ساشے ممنوعہ گٹکا، 8کلو چائنہ نمک ضبط‘ 30 کلو ملاوٹی کھویا تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی حیدر پورہ مخدوم رشید اور چوک شاہ عباس میں سویٹس یونٹ اور کریانہ سٹور کی چیکنگ، 800 ساشے ممنوعہ گٹکا، 8 کلو چائنہ نمک ضبط، 30 کلو ملاوٹی کھویا تلف، دونوں فوڈ پوائنٹس مالکان کےخلاف مقدمات درج، کریانہ سٹور سے گٹکا اور چائنہ نمک برآمد ہونے پر ایک شخص گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق سورج کند روڈ چوک شاہ عباس میں بیکری اور مخدوم رشید میں کریانہ سٹور کو چیک کیا گیا،ٹیسٹ کے دوران کھوئے میں سٹارچ کی ملاوٹ پائے جانے پر بیکری کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی،کریانہ سٹور سے بھاری مقدار میں گٹکا اور چائنہ نمک برآمد کیا گیا،فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمات درج کروادیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ ممنوعہ گٹکے کا استعمال منہ اور گلے کے کینسر کا باعث بنتا ہے، نوجوان نسل ایسی زہریلی اشیاء کے استعمال سے گریز کریں تاکہ موزی امراض سے محفوظ رہیں۔
ملتان سے مزید