ملتان (سٹاف رپورٹر) ریسکیو 1122ضلع ملتان نے 433 ایمرجنسیز پر ریسپانس کرتے ہوئے 427 افراد کو ریسکیو کیا۔ ان ایمرجنسیز میں 410 ملتان شہر، 15 شجاع آباد جبکہ 8جلالپور پیر والا میں رپورٹ ہوئیں۔ اس دوران 94 ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 90 ملتان، 2شجاع آباد اور 2جلالپور پیر والا میں پیش آئے۔ میڈیکل ایمرجنسیز کی مجموعی تعداد 260 رہی جن میں 247 ملتان، 10 شجاع آباد اور 3 جلالپور پیر والا میں اٹینڈ کی گئیں۔اسی طرح 2 فائر ایمرجنسیز، 5 کرائم انسیڈنٹس اور 9فال انسیڈنٹس رپورٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر 404 افراد کو ملتان، 14 کو شجاع آباد اور 9کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا، یوں ضلع بھر میں 427افراد کو ریسکیو کیا گیا۔