ملتان (سٹاف رپورٹر) ہیومن رائٹس ملتان سٹی کے صدر و امیدوار برائے چیئرمین کائیاں پور عثمان خان بابر کی حمایت میں بستی کائیاں پور میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور تاجر برادری سمیت علاقہ کے معززین اور مختلف برادریوں کے افراد نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر شرکا نے عثمان خان بابر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنی بھرپور تائید کا یقین دلایا، جلسے میں ٹکٹ ہولڈر ملک آصف رفیق رجوانہ، ارحم خان بابر، رفیق کریمی، مہر جہانزیب سیال، رضوان وسیر، ملک اقبال تھہیم، رانا محسن نون، ملک فدا نون، اسامہ ملک، شیخ عمران لیاقت اور رانا بابر علی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں، عثمان خان بابر کا بستی کائیاں پور پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ،شرکاء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، ڈھول کی تھاپ پر خوشی کا اظہار کیا اور نعروں کے ذریعے اپنے جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا ،جلسے میں موجود افراد نے عثمان خان بابر کی حمایت کو علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور بہتر بلدیاتی نمائندگی کے لیے اہم قرار دیا۔