• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا،گن پوائنٹ پر متعدد وارداتیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا،گن پوائنٹ پر متعدد وارداتیں ہوئیں۔شہری 2 گاڑیوں،14 موٹرسائیکل ایک سکوٹی سے محروم ہوگئے، طلائی زیورات،موبائل فونز ،نقدی بھی چھین لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 2گاڑیوں ،ایک سکوٹی ،8موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،اسلحہ کی نوک پر تھانہ نصیرآباد کے علاقہ نصیرآباد،تھانہ ریس کورس کے علاقہ پیپلز کالونی ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ رحیم آباد پل کے نیچے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ عثمان کھٹڑ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ریلوے پھاٹک روڈ ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ حیدری چوک ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ محلہ محمد آباد ودیگر علاقوں میں نقدی اور قیمتی سامان چھین لیا گیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈی بلاک میں سردار ابرار احمد کی ٹیوٹا لینڈ کروزرگاڑی مالیتی اڑھائی کروڑ روپے ،گائنی وارڈ ہولی فیملی ہسپتال میں محمدسلیمان سعیدکی بیوی کے 2موبائل ،کمرشل مارکیٹ میں محمد سعید کی بھانجی کاموبائل اور2ہزار روپے ،پنڈورہ میں محمد فیاض کے گھرسے تالہ توڑ کرپندرہ ہزار روپے اور انگوٹھیاں مالیتی ایک لاکھ35ہزار روپے ،لال کڑتی بازار میں محمد نوید کی سائیکل ،اقبال کالونی میں ندیم احمد کے گھرسے 10تولے وزنی طلائی زیورات اوراڑھائی لاکھ روپے ،ثمر زار میں وسیم شاہ کے گھرسے لیپ ٹاپ ،وائرنگ ،ساؤنڈ سسٹم وغیرہ،کلیال دھمیال روڈ پربشیر مغل کا ذاتی ٹرانسفارمر نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، تھانہ بھاری کہو گے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر سرقہ بالجبر کی دو وارداتوں میں نقدی اور موبائل فون کے علاؤہ ایک موٹر سائیکل بھی چھین لی گئی، شہر اقتدار میں 6 موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید