راولپنڈی (ساجد چوہدری ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چالان کے بروقت اجراء میں تاخیر اور اسیسمنٹ کی خراب کوالٹی کے باعث رواں مالی سال کی پہلی سہ میں مجموعی طور پر ہدف کا صرف 35فیصد (2ارب 60کروڑ روپے ) ٹیکس وصول کر سکا ، تاہم ضلع راولپنڈی کے زون تھری اور ضلع جہلم کی ریکوری سب سے زیادہ 51، 51فیصد رہی ، مری 45چکوال اور اٹک کی ریکوری 43فیصد جبکہ سب سے کم ریکوری پوش ایریاز زون فائیو کی رہی جو صرف 18فیصد تھی، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن نعمان خالد کا کہنا تھا کہ ٹیکس اہداف کے حصول کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، ہماری پہلی کوشش جن لوگوں تک چالان نہیں پہنچ سکے فوری طرف پر ان تک چالان پہنچائے جائیں اور اسیسمنٹ کو درست کیا جائے ، شہری ٹیکس ادا کرنا چاہتے ہیں مگر اسیسمنٹ کی کوالٹی خراب ہونے کی وجہ سے شہریوں نے رعایتی مدت کے اندر بھی ٹیکس ادا نہیں کیا ، انہوں نے بتایا کہ ای ٹی او عاصم ستار نے زون تھری راولپنڈی سے سب سے زیادہ 51فیصد ریکوری کی ، راولپنڈی سے پہلی سہ ماہی میں ہدف کا 45فیصد تک ریکوری ممکن تھی مگر یہ 35فیصد ہو سکی ہے۔