• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اقتدار میں 2 ہفتوں میں 768ملزمان گرفتار،21 کروڑ سے زائد مال مسروقہ برآمد

اسلام آباد(ایوب ناصر) شہر اقتدار، 2ہفتوں کے دوران 768 ملزمان گرفتار، 21 کروڑ 75 لاکھ روپے کا مالِ مسروقہ برآمد، سنگین جرائم کے 33 گینگز کے 84 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ 768 ملزمان کو گرفتار کر کے 21 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔ڈکیتی، راہزنی، گھریلو چوری اور گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث 33گینگز کے 84ارکان اور 515 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ مسروقہ گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، طلائی زیورات، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 98 اور منشیات فروشی پر 71 ملزمان کو گرفتار کئے گئے، 96 گرینڈ کومبنگ و سرچ آپریشنز کیے گئے۔
اسلام آباد سے مزید