• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ایرانی قونصلیٹ کی سیکورٹی پر مامور ایف سی اہلکار گولی لگنے سے جاں بحق

پشاور(کرائمرپورٹر)پشاورکے علاقے صدر میں واقع ایرانی قونصلیٹ کی سیکورٹی پر مامور ایف سی اہلکار مبینہ طور پر اتفاقی گولی چلنے سے لگ کر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے ایف سی اہلکا رکی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ حساس علاقے میں فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا تھا اور سیکورٹی ہائی الرٹ ہوگئی تھی۔ غربی پولیس کے مطابق ایرانی قونصلیٹ کی سیکورٹی کیلئے ایف سی پلاٹون تعینات ہے، اس حوالے سے قونصلیٹ کے باہرایف سی کانسٹیبل فہیم خان ولد خان گل سکنہ مانسہرہ ڈیوٹی پر موجود تھا اس دوران اس کی مبینہ طور پرانگلی رائفل کے ٹریگر کے ساتھ لگی جس سے اچانک فائرہوگیا اور وہ گولی کا نشانہ بناکر شدید زخمی ہوا۔ زخمی کوفوری امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کاکہناہے کہ متوفی فہیم کی عمر تقریبا 30سال تھی اور وقوعہ سے کچھ دیگر قبل ہی ڈیوٹی کیلئے آیا تھاجب یہ واقعہ پیش آیا۔
پشاور سے مزید