• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہکال میں رشتہ تنازعہ پر شہری گھرکی دہلیز پر قتل

پشاور(کرائمرپورٹر)پشاور کے علاقے تہکال میں رشتہ کے تنازعہ پر شہری کوگھرکی دہلیز پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، مقتول خود بھی مبینہ طور پر اقدام قتل کے کیس میں پولیس کو مطلوب تھااور فریقین میں پہلے بھی لڑائی جھگڑا ہوا تھاجس میں مخالف فریق سے ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔ گزشتہ روز تہکال پولیس کو محمد عامر ولد چنار گل سکنہ تہکال پایاں نے بتایاکہ 29سالہ محمد کاشف اس کا بھائی تھا، وہ گزشتہ روز تہکال پایاں نزد ابوبکر صدیق مسجد موجود تھے اس دوران تین مسلح ملزموں نے موٹرسائیکل پر آکر ان پرفائرنگ کردی جس سے محمد کاشف جسم کے مختلف حصوں پر لگ کر جاں بحق جبکہ وہ بال بال بچ گئے۔مدعی نے ملزمان فضل داد، اقبال حسین اور عمران پر قتل کی دعویداری کرتے ہوئے بتایاکہ وجہ عنادفریقین کے ساتھ سابقہ رشتہ کا تنازعہ بتایاگیاہے۔ تہکال پولیس کے مطابق مقتول کاشف کوملزم پارٹی نے لڑکی کارشتہ دیا تھا تاہم بعض وجوہات کی بناء پر رشتہ توڑدیا گیاتھا جس کا مقتول کو رنج تھا۔اس دوران فریقین میں پہلے بھی لڑائی جھگڑے ہوئے۔
پشاور سے مزید