وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ گندم کی درآمد کے بعد آٹے کی قیمتوں میں فوری کمی متوقع ہے، درآمدی گندم کا پہلا جہاز کل کراچی پورٹ پہنچ جائےگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گندم کی درآمد کے بعد آٹا فی کلو 7 روپے تک سستا ہونےکی توقع ہے، پہلے بجری جہاز کے ذریعے 60 ہزار 804 میٹرک ٹن گندم پہنچ رہی ہے، جبکہ درآمدی گندم کی انسپکشن 26 اگست کو کی جائےگی۔
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ درآمدی گندم کا دوسرا جہاز 28 اگست کو کراچی پہنچےگا، دوسرے جہاز کے ذریعے 65 ہزار میٹرک ٹن گندم کراچی پورٹ پہنچےگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ درآمدی گندم پورٹ 43 روپے فی کلو میں پڑےگی، جبکہ درآمدی گندم کی پہلی دو شپمنٹس فلور ملز کو فروحت ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور: نان بائیوں کا ہڑتال کا اعلان
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان 5 سال بعد گندم کا درآمدی ملک بن جائےگا، پاکستان نےآخری بار 2014 میں گندم درآمدکی تھی۔