وادیٔ سوات میں 4 اسکول وینوں کا آپس میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔
سوات کی تحصیل کبل کے علاقے علی گرامہ میں اسکول جانے والی 4 گاڑیوں کو حادثہ پیش آیاہے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق چاروں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔