• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو اسامہ آپریشن کے بارے میں مطلع کرنا اندازے سے زیادہ آسان تھا، اوباما


امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے مئی 2011ء میں ایبٹ آباد آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے متعلق اہم انکشافات کردیئے۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے لیے کیے گئے امریکی آپریشن کے بارے میں مطلع کرنا ان کے اندازے سے زیادہ آسان تھا۔

باراک اوباما نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے صدر آصف زرداری تھے اور انہوں نے ان کی پوزیشن کو  سمجھا۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ اس کارروائی کا نقصان زرداری کو ہی ہوگا۔


باراک اوباما نے کہا کہ اس وقت کے امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کارروائی کی مخالفت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں علم تھا کہ اتحادی ملک کے اندر فوجی کارروائی کا حکم خود مختاری کی خلاف ورزی ہوگا، مگر ہم القاعدہ کے سربراہ کے خلاف اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے۔

تازہ ترین