وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وعدہ تھا کہ عوام کو صحت کی تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا رول ماڈل سامنے رکھتے ہوئے یونیورسل ہیلتھ پروگرام کی منظوری دی گئی۔
فردوس عاشق نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے صوبے میں بسنے والے خاص و عام کو صحت کی سہولت دینے کی منظوری دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کوریج کے لیے 65 ارب کے فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں، پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے سیالکوٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بنانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔