• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انضمام الحق کی انجیوپلاسٹی پر سچن ٹنڈولکر کا ٹوئٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی انجیوپلاسٹی پر بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انضمام الحق کی صحتیابی کے لیے بہت سی دعائیں، انضمام الحق ہمیشہ سے گراؤنڈ میں ایک فائٹر رہے ہیں۔

بھارتی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے کہ انضمام الحق جلد ہی اس صورتحال سے نکل آئیں گے، گیٹ ویل سون انضمام۔

واضح رہے کہ انضمام الحق کی ناساز طبیعت پر شائقین کرکٹ کی جانب سے ان کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کرتے پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔

موجودہ و سابق قومی کرکٹرز نے بھی اپنے اکاؤنٹس پر انضمام الحق کے حوالے سے ٹوئٹس کیے ہیں۔

تازہ ترین