آئی سی سی نے ویمنز ون ڈے چیمپئن شپ میں 10 ٹیمیں کردیں

May 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی خواتین چیمپئن شپ کے تیسرے ایڈیشن کے فارمیٹ اور سیریز کا اعلان کردیا ہے، آغاز یکم جون کو سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ہوم ون ڈےسیریز سے ہوگا۔ اس میں ٹیموں کی تعدادآٹھ سے 10 کردی ہے ۔ دو ٹیموں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جوویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے براہ راست شرکت کی اہل ہوں گے۔ دس ٹیمیں 2022-25کےسائیکل کے دوران آٹھ تین میچوں کی سیریز کھیلیں گی جس میں چار ہوم سیریز اور چار غیر ملکی سیریز شامل ہیں ۔ میزبان ملک کے علاوہ پانچ ٹاپ پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو کرکٹ ورلڈ کپ میں براہ راست انٹری ملے گی۔ آئی سی سی نےپانچ ایسوسی ایٹ خواتین ٹیموں، نیدرلینڈز، پاپوا نیو گنی، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اور امریکاکو بھی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے لئے فوری طور پر ون ڈےکا درجہ دیا گیا ہے ۔