پاکستان کسٹم کے گریڈ 20 کے 4 افسران کے تبادلے

May 26, 2022

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ایف بی آر کے پاکستان کسٹم کے گریڈ 20کے چار افسران کے تقرر وتبادلے کر دئیے گئے ہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20کے افسر ان چوہدری محمد جاوید کو کلکٹریٹ آف کسٹم جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی میں کلکٹر ، صادق اللہ خان کو ڈائر یکٹر پاکستان کسٹم اکیڈمی کراچی ، ممتازی علی کھوسو کو کلکٹریٹ کسٹم حیدرآبادمیں کلکٹر اور مسٹر رضا کو کلکٹریٹ آف کسٹم گوادر میں کلکٹر تعینات کر دیا گیا ہے ۔