یاسین ملک کو بے بنیاد الزام پر عمر کی سزا سنائی گئی،محمد احمد لدھیانوی

May 27, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نےکہا ہےکہ حریت رہنمایاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانا بھارتی جبر اور مودی سرکار کا سفاک اور سیاہ چہرہ ہے،مودی سرکار تین سال سے کشمیری حریت رہنماکو بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید کرکے ظلم و جبر کی بدترین تاریخ رقم کر رہی ہے ۔ جھوٹے مقدمات قائم کرکے حریت رہنماء کو بے بنیاد الزام پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پوری دنیا کے مسلمان کشمیریوں پر مظالم کیخلاف غیور کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارت کے سفاکانہ رویے کا فی الفور نوٹس لیں۔