اینٹی نارکوٹکس کی ایئر پورٹ پر کارروائی، غیرملکی باشندہ گرفتار،میڈیکل ٹیسٹ کیلئے نشتر منتقل

June 27, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس نے ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی باشندے کو گرفتارکرکے میڈیکل ٹیسٹ کے لئے نشتر منتقل کر دیا، دوحا سے نجی ایئر لائن کے زریعے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والےمسافر نائیجیریا کے اوجک وونانئی میکا مارٹن کو دوران کلیئرنس اینٹی نارکوٹکس نے گرفتارکرلیا اور میڈیکل ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔