شان مسعود کی ڈاربی شائر کو ٹی 20 میچ میں بھارت سے شکست

July 03, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کی کپتانی میں ڈاربی شائر کی ٹیم بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سات وکٹ سے ہار گئی۔ شان مسعود نے 8 رنز اسکور کیے۔ ڈاربی میں بھارت نے 151 رنز کا مطلوبہ ہدف 17 اوور میں پورا کرلیا۔ دوسری جانب ایک کاؤنٹی میچ میں گلاسٹر شائر کی جانب سے محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی۔محمد عامر ہیمپشائر کے خلاف صرف 3 گیندیں ہی کروا پائے اور سائڈ اسٹرین انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں آل راؤنڈر شاداب خان نے یارک شائر کیلئے برمنگھم بیئرز کیخلاف 38 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں اور 8 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔