عید پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پاور کنٹرول سنٹرمیں سینئر افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں

July 07, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو ا نجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے عیدالاضحی کی سرکاری تعطیلات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور صارفین کی شکایات کے اندراج وازالے کی مانیٹرنگ کیلئے میپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم پاور کنٹرول سنٹر میں سینئرافسران کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں جو 7 تا12جولائی کے دوران 24گھنٹے خدمات سرانجام دیں گے، چیف سٹریجیٹک پلانر میپکو محمدجاوید اقبال گِل اور منیجر ٹی اینڈ جی محمد اصغر خان گھلو 7جولائی کو6بجے شام سے 8جولائی کو6بجے شام تک میپکوپاورکنٹرول سنٹر میں بجلی کی فراہمی اور صارفین کی شکایات کے ازالے کی مانیٹرنگ کریں گے۔