4 جوانوں کی شہادت پر پوری قوم اشک بار ہے، ڈاکٹر خالد مقبول

August 11, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خود کش حملےکی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی وجہ سے ہم خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔ایک بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ 4جوانوں کی شہادت پر پوری قوم اشک بار ہے۔انہوں نے حملے میں شہید جوانوں کے لیے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگواروں کو صبر جمیل عطاء کرے۔ (آمین)