مرکزی میلادکمیٹی کے زیر اہتمام آزادی مارچ آج ہو گا

August 14, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام مادرِ وطن سے اظہار محبت کیلئے چھٹا سالانہ آزادی مارچ آج بروز اتوار بوقت4 بجے شام میلاد چوک شاہ رکن عالم کالونی سے شروع ہوگا جو گلشن مارکیٹ چوک سے ہوتا ہوا نون چوک اوروہاں سے گلستان چوک پر اختتام پذیر ہوگا۔