پولیس بینڈ دستوں نے ملی نغموں اور روایتی گیتوں کی دھنیں بکھیر کر سما باندھ دیا

August 15, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان کی 75ویں یوم آزادی کے موقع پر پولیس کے بینڈ دستوں نے ملی نغموں اور روایتی گیتوں کی دھنیں بکھیر کے سما باندھ دیا۔ کیپیٹل پولیس نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے تعاون سے ایف نائن پارک میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس، سندھ، بلوچستان ،خیبر پختونخوا، پنجاب، ریلوے اور آزادجموں اینڈ کشمیر پولیس کے بینڈ دستوں نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر سید فرید شاہ اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اویس احمد، پولیس کے افسران و جوان ،شہریوں وبچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔