سندھ سے باہر کے طلبا کیلئے نرسنگ کالجز میں داخلہ بند، ہزاروں کا مستقبل مخدوش

September 28, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں نرسنگ کی نئی داخلہ پالیسی نے دیگر صوبوں کے طلبا کےلئے سندھ میں نرسنگ کی تعلیم وتربیت کے دروازے بند کر دیئے ہیں جس کے باعث ہزاروں کا مستقبل مخدوش ہونے کا خدشہ ہے، ڈومیسائل کی پابندی سے نجی کالجز مالکان بھی پریشان ، مالکان اور پرائیوٹ نرسنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ان کے نجی کالجز میں پہلے سندھ کے ڈومیسائل ہولڈرز طلبا کو داخلہ دیا جاتا ہے اور بچ جانی والی نشستیں دیگر صوبوں کے طلبا کو دی جاتی ہیں، تعلیم حاصل کرنے روکنا زیادتی ہے ،پرائیویٹ نرسنگ انسٹی ٹیوٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور نجی کالجز مالکان نے ڈومیسائل کی پابندی ختم نہ ہونے پر صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ اس حوالے سے ہم سندھ حکومت کے اس اقدام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، تاہم وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی علی احمد جان نے نرسنگ کالجزکے تحفظات کوحل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔